اسلام آباد ۔ 31اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک نے تیزگام ٹرین حادثہ پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ریسکیو اداروں کی طرف سے بروقت کارروائیوں کے باعث بہت سی قیمتی جانوں کو بچا لیا گیاہے۔ یہ بات انہوں نے ''اے پی پی'' سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بڑا ایک حادثہ ہے جوکہ سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے …
رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک کا تیزگام ٹرین حادثہ پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد ۔ 31اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک نے تیزگام ٹرین حادثہ پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ریسکیو اداروں کی طرف سے بروقت کارروائیوں کے باعث بہت سی قیمتی جانوں کو بچا لیا گیاہے۔ یہ بات انہوں نے ”اے پی پی” سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بڑا ایک حادثہ ہے جوکہ سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا ۔ انہوں نے کہا کہ تیزگام ٹرین حادثہ میں زخمی ہونے والوں کو بروقت قریبی ہسپتالوں میں پہنچایاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ تیزگام ٹرین حادثہ میں زخمیوں کو مکمل طبی امداد پہنچائی جارہی ہے اور دعاگو ہیں کہ پرودگار جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی دے ۔









