اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رحیم یار خان کے قریب تیز گام ایکسپریس ٹرین حادثے میں زیادہ ہلاکتیں مسافروں کے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے ہوئی ہیں ۔ جمعرات کو نجی ٹیلی ویژن پر ٹرین حادثے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آگ لگنے سے ٹرین …
تیز گام ٹرین حادثے میں زیادہ ہلاکتیں مسافروں کے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے ہوئیں،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رحیم یار خان کے قریب تیز گام ایکسپریس ٹرین حادثے میں زیادہ ہلاکتیں مسافروں کے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے ہوئی ہیں ۔ جمعرات کو نجی ٹیلی ویژن پر ٹرین حادثے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آگ لگنے سے ٹرین کی تین بوگیاں متاثر ہوئی ہیں ،جن پر تبلیغی جماعت کے لوگ سوار تھے،انہوں نے کہاکہ مسافروں کے پاس موجود دو سلینڈر پھٹنے کے باعث بوگیوں میں آگ لگی اور زیادہ تر ہلاکتیں مسافروں کی چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھاریاں اور ملتان میں برن یونٹس ہیں ، شدید زخمیوں کو رحیم یار خان منتقل کردیا گیا ہے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں مسافروں کی غلطی ہے جنہوں نے ناشتہ بنانے کے لیے سلینڈر جلائے جو پھٹ گئے اور چلتی ٹرین میں آگ لگ گئی۔شیخ رشید نے کہا کہ مسافر ٹرین میں سلینڈر کیسے لے کر پہنچے اس کی تحقیقات کی جائے گی، مسافر چولہے اپنے تھیلوں میں رکھ لیتے ہیں اور قانون سے نہیں ڈرتے،انھوں نے کہاکہ اگر مسافر کراچی سے سلینڈر لے کر ٹرین پر چڑھے تھے تو نوٹس لیں گے، چھوٹے ریلوے اسٹیشنوں پر اسکینر کا نظام موجود نہیں لہٰذا تحقیقات کریں گے کہ مسافر سلینڈر لیکر کون سے اسٹیشن سے تیز گام ٹرین پر سوار ہوئے تھے۔









