لاہور۔31اکتوبر(اے پی پی ) ترجمان ریلوے کی مطابق چیئرمین ریلویز سکندر سلطان راجہ کی ہدایت پر انتظامیہ نے تیزگام ٹرین کے زخمی اور جاں بحق ہونے والے مسافروں سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی ہے، انہوں نے بتایا ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ، ڈویژنل کمرشل آفیسر اور ڈویژنل میڈیکل آفیسر بھی حادثہ کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئے،ترجمان نے بتایا کہ ان نمبروں پرفون …
لیاقت پور تیز گام ایکسپریس حادثہ، ریلوے ہیلپ لائن قائم کردی گئی
لاہور۔31اکتوبر(اے پی پی ) ترجمان ریلوے کی مطابق چیئرمین ریلویز سکندر سلطان راجہ کی ہدایت پر انتظامیہ نے تیزگام ٹرین کے زخمی اور جاں بحق ہونے والے مسافروں سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی ہے، انہوں نے بتایا ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ، ڈویژنل کمرشل آفیسر اور ڈویژنل میڈیکل آفیسر بھی حادثہ کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئے،ترجمان نے بتایا کہ ان نمبروں پرفون کرکے حادثہ اور زخمی و جاں بحق افراد سے متعلق معلومات حاصل کی جاسکتی ہے، ملتان ڈویژن 0619200382 ، ڈی سی او ملتان 0311ـ4403720،حیدرآباد انکوائری 0300ـ3026200، لاہور کنٹرول آفس 042ـ99201795 ، سکھر کنٹرول آفس 071ـ9310087، کراچی 021ـ99213528، ڈویژنل کمرشل آفیسرکراچی 0346ـ8328023۔ ترجمان کے ،مطابق لیاقت پور کے قریب تیز گام ایکسپریس کی تین بوگیوں میں آگ لگنے کی جگہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریلوے ڈویژنل افسران انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ سی ای او ریلوے اعجاز بریرو،چیف مکینیکل انجینئر کیرج اینڈ ویگن ، چیف الیکٹریکل انجینئر اور چیف کمرشل منیجر حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوئے۔









