اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے تیزگام ایکسپریس آتشزدگی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جان بحق افراد کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی انتظامیہ کی طرف سے بروقت ریسیکو آپریشن کی وجہ سے بہت سی قیمتی جانیں بچالی گئی …
رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ کا تیزگام ایکسپریس آتشزدگی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے تیزگام ایکسپریس آتشزدگی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جان بحق افراد کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی انتظامیہ کی طرف سے بروقت ریسیکو آپریشن کی وجہ سے بہت سی قیمتی جانیں بچالی گئی ہیں۔ ”اے پی پی” سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد پتہ چلاہے کہ ٹرین حادثہ گیس سلنڈر کے پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ انہوں نے تیزگام ایکسپریس حادثہ میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ان افراد کو ہرقسمی طبی سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں۔ رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے کہا پوری قوم غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔









