اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے ہوابازی غلام سرور خان نے تیز گام ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی غلام سرور خان نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہے، جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں …
وفاقی وزیربرائے ہوابازی غلام سرور خان کا تیز گام ایکسپریس کے حادثہ پر اظہار افسوس
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے ہوابازی غلام سرور خان نے تیز گام ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی غلام سرور خان نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہے، جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا گو ہیں۔









