اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا رحیم یار خان میں چنی گوٹھ کے قریب تیز گام ایکسپریس ریلوے میں آتشزدگی کی واقعہ پر اظہار افسوس کا اظہار کیاہے۔ جمعرات کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے ریلوے حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور غم کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں …
وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کی واقعہ پر اظہار افسوس
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا رحیم یار خان میں چنی گوٹھ کے قریب تیز گام ایکسپریس ریلوے میں آتشزدگی کی واقعہ پر اظہار افسوس کا اظہار کیاہے۔ جمعرات کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے ریلوے حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور غم کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، زخمیوںکی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی بھی دعاکی۔









