وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے امریکہ میں مقیم معروف بزنس مین شعیب کوٹھیوالا کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے امریکہ میں مقیم معروف بزنس مین اور انٹرنیشنل ٹیکسٹائل کمپنی کے سربراہ شعیب کوٹھیوالا نے جمعرات کو ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع میسر ہیں اور حکومت بیرونی سرمایہ …

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے امریکہ میں مقیم معروف بزنس مین اور انٹرنیشنل ٹیکسٹائل کمپنی کے سربراہ شعیب کوٹھیوالا نے جمعرات کو ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع میسر ہیں اور حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت مہیا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی سفارتکاری ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے تحت امریکہ سمیت دنیا بھر سے مؤثر کاروباری حضرات/کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے رہے ہیں۔ بیرونی سرمایہ کاروں کو ویزہ کے حصول میں آسانی فراہم کرنے کیلئے ای ویزہ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی معاشی کارکردگی جانچنے والے ادارے، پاکستانی معیشت میں بہتری کے اشارے دے رہے ہیں۔ شعیب کوٹھیوالا نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔