اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈپورا نے تیزگام ایکسپریس کے حادثہ پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے حادثہ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر …
علی امین گنڈپورا کا تیزگام ایکسپریس کے حادثہ پر دلی افسوس کا اظہار
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈپورا نے تیزگام ایکسپریس کے حادثہ پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے حادثہ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔









