وزیراعظم عمران خان کا نواب عاشق حسین قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے نواب عاشق حسین قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ گزشتہ رات اپنے دیرینہ دوست عاشق قریشی کے انتقال پر غمزدہ ہیں، انہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں میرا ساتھ نبھایا۔ وزیراعظم نے کہاکہ جب میں نے شوکت خانم …

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے نواب عاشق حسین قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ گزشتہ رات اپنے دیرینہ دوست عاشق قریشی کے انتقال پر غمزدہ ہیں، انہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں میرا ساتھ نبھایا۔ وزیراعظم نے کہاکہ جب میں نے شوکت خانم میموریل ٹرسٹ بنانے کا فیصلہ کیا تو وہ میرا ساتھ دینے والے لوگوں میں سب سے آگے اور پی ٹی آئی کے بانی ممبر تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایک شریف النفس اور عظیم انسان تھے اور ہمیشہ یاد رہیں گے۔