ریاست مدینہ اور جدید اسلامی فلاحی کا تصور تعلیمات نبوی کی روشنی میں“ کے عنوان سے کانفرنس 10 نومبر کو ہوگی، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بین الاقوامی رحمت اللعالمین کانفرنس کے انعقاد کی تیاریاں تیز کردی ہیں، ”ریاست مدینہ اور جدید اسلامی فلاحی کا تصور تعلیمات نبوی کی روشنی میں“ کے عنوان سے کانفرنس 10 نومبر کو منعقد کی جائے گی۔ جمعہ کو پی ٹی آئی کے …

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بین الاقوامی رحمت اللعالمین کانفرنس کے انعقاد کی تیاریاں تیز کردی ہیں، ”ریاست مدینہ اور جدید اسلامی فلاحی کا تصور تعلیمات نبوی کی روشنی میں“ کے عنوان سے کانفرنس 10 نومبر کو منعقد کی جائے گی۔ جمعہ کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ کانفرنس کے عنوان پر ملک بھر سے جامعات، کالجز، دینی مدارس سے طلباءو اساتذہ نے تحقیقی مقالے تحریر کئے ہیں، مذکورہ عنوان پر بھجوائے گئے 70 مقالوں کو انعامات کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بہترین مقالہ نگاروں کو انعامات دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی نشست کی صدارت وزیراعظم عمران خان جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اختتامی نشست کی صدارت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ علماءکرام اور مشائخ عظام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات کو کانفرنس میں مدعو کیا جاچکا ہے، بیرون ملک سے جیّد علمی شخصیات کو بھی خصوصاً کانفرنس میں مدعو کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کانفرنس کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، ایران، مصر، عمان ، عراق ، تیونس اور شام سے علماءاور وفود کانفرنس میں شریک ہوں گے، غیر ملکی زعماءمیں مفتی اعظم عمان، وائس چانسلر جامعة الازہر اور مدینہ منورہ یونیورسٹی کے پروفیسرز شامل ہیں۔