گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی قربانیوں کا ماضی میں صلہ نہیں دیا گیا،علی امین گنڈاپور

گلگت ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی قربانیوں کا ماضی میں صلہ نہیں دیا گیا، 72 سال کی محرومیاں تحریک انصاف دور کرے گی۔ جمعہ کو یہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی کے دن پر گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، …

گلگت ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی قربانیوں کا ماضی میں صلہ نہیں دیا گیا، 72 سال کی محرومیاں تحریک انصاف دور کرے گی۔ جمعہ کو یہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی کے دن پر گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، یہاں کے لوگوں نے قیام پاکستان میں بھی بڑا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام کو ان کی قربانیوں کا صلہ نہیں دیا گیا یہاں تعمیر و ترقی میں محرومی ہے، 72 سال کی محرومیاں تحریک انصاف دور کرے گی۔ سی پیک میں جی بی کےلئے اکنامک زون ہم نے رکھا، یہاں کے سڑکیں اب بند نہیں ہوں گی۔ ہسپتالوں میں جدید سہولیات دیں گے۔ میڈیکل کالج سمیت تمام مطالبات کو عملی جامہ پہنائیں گے۔