نیوزی لینڈ نے رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 2019ءمیں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

68

ٹوکیو ۔ یکم نومبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ کی ٹیم نے جاپان میں جاری نویں رگبی ورلڈ کپ 2019ءمیں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میگا ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہی تاہم اس نے تیسری پوزیشن کے میچ میں ویلز کی ٹیم کو شکست دیکر میگا ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ جمعہ کو جاپان میں کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں نیوزی لینڈ اور ویلز کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ویلز کو 40-17 سے ہرا دیا اور میگا ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی، ویلز کی ٹیم چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔