اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیر دفاع ، پرویز خان خٹک نے جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملکی قانون اور معاہدہ توڑنے سے گریز کریں۔انہوں نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہبر کمیٹی کے ممبران نے معاہدہ کیا تھا اور انہیں ا پنے وعدے کو پورا کرنا چاہئے۔انہوں نے …
پرویزخٹک کا اپوزیشن جماعتوں پر معاہدے اور قانون کی خلاف ورزی سے گریز کرنے پر زور
اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیر دفاع ، پرویز خان خٹک نے جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملکی قانون اور معاہدہ توڑنے سے گریز کریں۔انہوں نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہبر کمیٹی کے ممبران نے معاہدہ کیا تھا اور انہیں ا پنے وعدے کو پورا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن اور جے یو آئی (ایف ) سے کوئی معاہدہ نہیں کرے گی۔جہاں تک جے یو آئی (ف) کے سربراہ کے مطالبات کا تعلق ہے ، انہوں نے کہا کہ استعفے کے معاملے پر کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر کسی کو بھی قوانین کی خلاف ورزی کرنے میں ملوث پایا گیا تو ملک کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کل کور کمیٹی کا اجلاس ہوگا اور ہم جے یو آئی (ف) کے نام نہاد آزادی مارچ کے معاملہ پر مشاورت کریں گے۔









