ستمبر 2019ءکے دوران خشک میوہ جات کی درآمدات میں 174.8 فیصد اضافہ

79

اسلام آباد ۔ 02 نومبر (اے پی پی) ستمبر 2019ءکے دوران خشک میوہ جات کی درآمدات میں 174.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2019ءمیں خشک میوہ جات کی درآمدات 2.6 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ اگست 2019ءکے دوران 0.96 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح اگست 2019ءکے مقابلہ میں ستمبر 2019ءکے دوران خشک میوہ جات کی قومی درآمدات میں 1.64 ملین ڈالر یعنی 174.8 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔