اسلام آباد ۔ 02 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اگر غور کیا جائے تو اس وقت کنٹینر پر وہ پانچ خاندان موجود ہیں جو ہمیشہ سے اس ملک پر حکمرانی کرتے رہے ہیں۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں معاون خصوصی نے کہا کہ ان میں مفتی محمود خاندان ، اچکزئی خاندان ، ولی خان خاندان ،بھٹو خاندان اور شریف خاندان شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ اپنی اولادوں تک حکمرانی منتقل کرنے کے لئے ریاست پاکستان پر حملہ آور ہیں۔