اٹلی میں بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں اوراداروں سے درخواستیں طلب

اسلام آباد ۔ 02 نومبر (اے پی پی) ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) نے اٹلی میں بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں اوراداروں سے درخواستیں طلب کی ہےں۔ اتھارٹی کے مطابق اٹلی کے شہرریواڈیل گارڈا میں ایکسپوریواشو کے نام سے بین الاقوامی نمائش آئندہ سال جنوری میں 11 تا 14 جنوری ہوگی۔ نمائش میں فٹ وئیرز، مینزشوز اوربچوں کے جوتے تیارکرنے والی کمپنیاں اپنی مصنوعات کو …

اسلام آباد ۔ 02 نومبر (اے پی پی) ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) نے اٹلی میں بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں اوراداروں سے درخواستیں طلب کی ہےں۔ اتھارٹی کے مطابق اٹلی کے شہرریواڈیل گارڈا میں ایکسپوریواشو کے نام سے بین الاقوامی نمائش آئندہ سال جنوری میں 11 تا 14 جنوری ہوگی۔ نمائش میں فٹ وئیرز، مینزشوز اوربچوں کے جوتے تیارکرنے والی کمپنیاں اپنی مصنوعات کو بین الاقوامی خریداروں کے سامنے پیش کریں گی۔نمائش میں شرکت کی خواہش مندکمپنیوں کو8 نومبر تک 2لاکھ 31 ہزار500 روپے کی فیس سمیت درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اتھارٹی نے واضح کیاہے کہ ٹڈاپ تجارتی نمائشوں میں اپنی شرکت کیلئے پرائیوٹ مارکیٹنگ کمپنیوں یا ایجنٹس سے اشتراک کے ساتھ کام نہیں کرتی۔

مزید خبریں