سعودی پیٹرولیم کمپنی آرامکو کے حصص کی فروخت کا اعلان

109

ریاض ۔ 03نومبر(اے پی پی) سعودی عرب کی سرکاریپیٹرولیم کمپنی آرامکو کے حصص کی عوامی فروخت کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کی طرف سے اس کا اعلان اپنی ویب سائٹ پر کیا گیا ہے۔ تاہم ان حصص کی خرید و فروخت کا باقاعدہ آغاز کب سے ہو گا اس بارے میں نہیں بتایا گیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 2016ءسے اس سرکاری تیل کمپنی کے حصص کو فروخت کے لیے پیش کرنے کی کوشش میں تھے۔ سعودی حکام کو امید ہے کہ آرامکو کی مجموعی مالیت دو ٹریلین ڈالرز کے برابر ہو گی اور اس کی حصص کی فروخت سے 100 بلین ڈالرز حاصل کیے جا سکیں گے جو سعودی عرب میں تعمیر و ترقی پر خرچ ہوں گے۔