ٹرمپ یوکرین کے صدر کو وائٹ ہاو¿س مدعو کریں گے

65
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکہ دہی کا ذمہ دار قرار دے دیا

واشنگٹن۔ 03نومبر(اے پی پی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کو مذاکرات کے لئے وائٹ ہاو¿س مدعو کرنے کے خواہشمند ہیں۔ٹرمپ نے نیویارک کے لئے روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر یوکرین کے صدر آنا چاہتے ہیں تو وہ یقینی طور پر زیلینسکی کو مدعو کریں گے۔امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹک پارٹی نے ستمبر میں ایک معلومات فراہم کرنے والے کی شکایت پر مواخذے کی تحقیقات شروع کی تھی، جس میں دعوی کیا گیا کہ ٹرمپ نے سابق نائب صدر جے بیڈن اور ان کے بیٹے ہنٹر کی جانب سے کی گئیں بدعنوانی سرگرمیوں کی تحقیقات کے لئے 25 جولائی کو فون کر کے زیلینسکی پر دباو¿ بنایا تھا اور اس کی طاقت کا غلط استعمال کیا تھا۔ دوسری جانب بیڈن نے ٹرمپ کے الزامات کو پوری طرح بے بنیاد قرار دیا۔