برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر (کل ) تین روزہ ورلڈ ٹریول مارٹ لندن میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کریں گے

92

لندن ۔ 03 نومبر (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا کل تین روزہ ورلڈ ٹریول مارٹ لندن میں پاکستان کے پویلین کا افتتاح کریں گے۔ یہ نمائش ایگزیل نمائشی سینٹر میں منعقد ہو رہی ہے جس میں سیاحت اور میزبانی کی صنعت سے وابستہ ادارے شرکت کریں گے۔ پاکستان ہر سال اس نمائش میں باقاعدگی سے شرکت کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔ پاکستان سے ہر سال اس نمائش میں ٹورآپریٹرز اورٹورازم ایجنٹس شرکت کرتے ہیں۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا4 نومبر کو تین روزہ ورلڈ ٹریول مارٹ لندن میں پاکستان کے پویلین کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون بھی شریک ہوں گے۔