وزیر اعظم عمران خان کی سکھ مذہب کے مذہبی پیشواباباگرونانک کے550 ویں جنم دن سے قبل ریکارڈ مدت میں کرتارپورراہداری کی تعمیرپر حکومت کومبارکباد سکھ یاتریوں کے خیر مقدم کیلئے کرتار پور پوری طرح تیار ہے،عمران خان

اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے سکھ مذہب کے مذہبی پیشواباباگرونانک کے 55 ویں جنم دن سے قبل ریکارڈ مدت میں کرتارپورراہداری کی تعمیرپر حکومت کومبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کے خیر مقدم کیلئے کرتار پور پوری طرح تیار ہے۔ اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپرجاری ہونے والے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ …

اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے سکھ مذہب کے مذہبی پیشواباباگرونانک کے 55 ویں جنم دن سے قبل ریکارڈ مدت میں کرتارپورراہداری کی تعمیرپر حکومت کومبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کے خیر مقدم کیلئے کرتار پور پوری طرح تیار ہے۔ اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپرجاری ہونے والے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ سکھ مذہب کے پیشوا بابا گرونانک جی کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کے لئے ریکارڈ مدت میں کرتار پور راہداری تیار کرنے پر اپنی حکومت کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کرتار پور سکھ یاتریوں کے خیر مقدم کیلئے پوری طرح تیار ہے۔وزیراعظم نے ٹویٹرپرکرتارپورکمپلیکس، صحن، سڑکوں اورچیکنگ کاونٹرز کی تصاویر بھی شئیرکی ہیں۔ کرتارپورراہداری کا افتتاح 9 نومبرکومتوقع ہے، اس راہداری کے افتتاح سے بھارت سمیت دنیاء بھر سے پاکستان سکھ مذہب کے یاتریوں کا مرکز بن جائیگا اورملک میں مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا۔ گردوارہ کرتارپورصاحب کی یاترا کیلئے آنیوالے بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزہ فری رسائی دی جائیگی۔متروکہ وقف املاک بورڈکے مطابق پہلے مرحلے میں زیروپوائنٹ تک راہداری اورزیروپوائنٹ پر دفاترکی تعمیر، گردوارہ صاحب کی موجودہ عمارت کے رنگ وروغن ، بارہ داری، لنگرہال ، پارکنگ سمیت انتظامی عمارت پر مشمل ہے۔ دوسرے مرحلے میں 10ہزاریاتریوں کی رہائش، پنج اورسات ستارہ ہوٹلوں اورشاپنگ مالز تعمیر کئے جائیں گے۔