ملتان ۔ 03 نومبر(اے پی پی)چیئرمین کشمیر کمیٹی سیدفخرامام نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ 72سالوںسے چل رہا ہے اوراقوام متحدہ کی قراردادکے مطابق کشمیر متنازعہ علاقہ ہے۔54 سال کے بعدیواین سیکورٹی کونسل کی میٹنگ کشمیر پرہوئی ،پہلی مرتبہ بین الاقوامی میڈیانے مسئلہ کشمیر کواتنی اہمیت دی ہے جس سے انڈیا کافی حدتک دبائو کاشکارہو گیاہے۔ملتان سپورٹس کملیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم امریکی سینیٹرزکوآزادکشمیر …
بین الاقوامی میڈیانے مسئلہ کشمیر کواتنی اہمیت دی ہے جس سے انڈیا کافی حدتک دبائوکاشکارہوگیا ،چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام
ملتان ۔ 03 نومبر(اے پی پی)چیئرمین کشمیر کمیٹی سیدفخرامام نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ 72سالوںسے چل رہا ہے اوراقوام متحدہ کی قراردادکے مطابق کشمیر متنازعہ علاقہ ہے۔54 سال کے بعدیواین سیکورٹی کونسل کی میٹنگ کشمیر پرہوئی ،پہلی مرتبہ بین الاقوامی میڈیانے مسئلہ کشمیر کواتنی اہمیت دی ہے جس سے انڈیا کافی حدتک دبائو کاشکارہو گیاہے۔ملتان سپورٹس کملیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم امریکی سینیٹرزکوآزادکشمیر لے گئے مگر بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں کسی کوجانے نہیں دیتا۔مقبوضہ وادی میں 12سے 13ہزار نوجوانوں کو اٹھالیاگیاہے اورایک لاکھ سے زائد کشمیری شہیدکئے جاچکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت میں 20کروڑسے زائد مسلمان بستے ہیںجن کے حقوق پامال کئے جارہے ہیں ۔مہاتماگاندھی کے ہندوستان پرآرایس ایس قابض ہیں ،گاندھی کاقاتل بھی آرایس ایس سے تھا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں 70فیصدتقریرکشمیرپرکی ان کی تقریر کودنیانے سناہے۔اور72سالوں میں پہلی مرتبہ فرانس کی پارلیمنٹ میں بھی کشمیر پربحث ہوئی ۔قائداعظم نے کہاتھاکہ کشمیر ہماری شہہ رگ ہے اس کے بناء ہم مکمل نہیں۔ہمارے دریاکشمیر سے آتے ہیں،بھارت نے ہماری حدودکی خلاف ورزی کی توافوج پاکستان نے ان کے2 طیارے مارگرائے۔انہوںنے کہاکہ مودی کے خلاف اندرون ملک سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔آسام میں ہزاروں افرادکی شہریت ختم کردی گئی ہے جبکہ مانی پورکی لیڈرشپ مودی کے خلاف لندن میں بیٹھی ہے۔چیئرمین کشمیر کمیٹی نے مزیدکہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مسئلہ کشمیر کوہرفورم پراٹھایاہے۔نیویارک ٹائم نے گیارہ بارہ رپورٹس کشمیر پردی ہے جبکہ واشنگٹن پوسٹ نے لکھاہے کہ ساٹھ فیصد سیب جوانڈیابرآمدکرتاتھااس کوتباہ کردیاگیاہے۔









