پاکستان نے بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ سیاسی نقشوں کو مستردکردیا

اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ سیاسی نقشوں کو غیر قانونی، غیر آئینی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی صریحاً خلاف ورزی قراردیتے ہوئے اسے مستردکردیاہے۔بھارت کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے نقشوں میں جموں و کشمیر سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھانے کی …

اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ سیاسی نقشوں کو غیر قانونی، غیر آئینی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی صریحاً خلاف ورزی قراردیتے ہوئے اسے مستردکردیاہے۔بھارت کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے نقشوں میں جموں و کشمیر سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اتوار کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے جاری کردہ نقشے غیر قانونی، غیر آئینی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی صریحا خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کے سیاسی نقشے اقوام متحدہ کے جاری کردہ نقشوں کے منافی ہیں۔ترجمان نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ بھارت کے ایسے اقدامات کشمیریوں کو انکے حق خودارادیت کے حق سے محروم نہیں کر سکتے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ سے تسلیم شدہ کشمیر کے متنازعہ علاقے کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا۔پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے ان کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔