چین اور آسیان کے رکن ممالک کی مشترکہ کوششوں سے سائوتھ چائنا سی کی صورتحال مستحکم ہے، چینی وزیراعظم

102

بنکاک ۔ 4 نومبر (اے پی پی) چین کے وزیراعظم لی کی چیِانگ نے کہا ہے کہ مقررہ اوقات کار کے مطابق سائوتھ چائنا سی کے عملی اصلوں سے متعلق مشاورت کو آگے بڑھایا جائے گا ۔تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والی بائیسویں چین آسیان ( ٹین پلس ون) کے رہنمائوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور آسیان کے رکن ممالک کی مشترکہ کوششوں سے ساوتھ چائنا سی کی صورتحال مستحکم رہی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ سال تک مقررہ منصوبوں کے مطابق عملی اصولوں پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ معاہدہ طے پا جائے گا تاکہ ساوتھ چائنا سی امن ، دوستی اور تعاون کا حامل سمندر بن جائے۔