معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گا، فیصل واوڈا

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی افراتفری نہیں ہوگی، معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گا۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں اپوزیشن، جے یو آئی کے مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اندازہ ہے کہ مولانا بہت جلد اس نام نہاد اپوزیشن الائنس کو توڑنے کا اعلان کریں گے۔ …

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی افراتفری نہیں ہوگی، معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گا۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں اپوزیشن، جے یو آئی کے مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اندازہ ہے کہ مولانا بہت جلد اس نام نہاد اپوزیشن الائنس کو توڑنے کا اعلان کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ انہیں احساس ہوگیا ہے کہ جن جماعتوں پہ وہ اعتبار کر رہے تھے انھوں نے مولانا کو دھوکہ دیا،اور ایک ایک کر کے بھاگ گئیں۔