دو برسوں کے دوران دنیا میں 1109 صحافی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے

74

جنیوا۔ 04نومبر(اے پی پی) یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو برسوں کے دوران دنیا میں 1109 صحافی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ صحافیوں کے خلاف کارروائیوں ملوث 9فیصد ذمہ داران کو سزا نہیں دی گئی۔رپورٹ کے مطابق2017 اور 2018 کے دوران صحافیوں کی 55 فیصد ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب ان کے معتلقہ ممالک میں امن تھا۔اکتوبر 2019 کے آخر تک ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں کم ہے، تاہم رپورٹنگ کے دوران ان کے زخمی ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔