ملکی تاریخ کے سب سے بڑے انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام کے ذریعے آئندہ چار سال میں 2 لاکھ سکالرشپس دیئے جائیں گے، وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ آج پیر کو ملکی تاریخ کے سب سے بڑے انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام کا آغاز کریں گے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے آئندہ چار سال کے عرصہ میں 2 لاکھ سکالرشپس دیئے جائیں گے اور سالا نہ 50 ہزار سکالرشپ دینے کا یہ پروگرام ہے …

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ آج پیر کو ملکی تاریخ کے سب سے بڑے انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام کا آغاز کریں گے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے آئندہ چار سال کے عرصہ میں 2 لاکھ سکالرشپس دیئے جائیں گے اور سالا نہ 50 ہزار سکالرشپ دینے کا یہ پروگرام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان سکالرشپس میں 50 فیصد حصہ خواتین کا ہو گا جس کا مقصد احساس پروگرام کے تحت انسانی وسیلے کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔