اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و پارلیمانی سیکرٹری برائے امور خارجہ عندلیب عباس نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک امن پسند جماعت ہے اور اس کی قیادت پختہ عزم کے ساتھ امن کے تسلسل کے لئے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کو ترجیح دیتی ہے۔ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت حزب اختلاف کے …
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پختہ عزم کے ساتھ امن کے تسلسل کے لئے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کو ترجیح دیتی ہے، عندلیب عباس
اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و پارلیمانی سیکرٹری برائے امور خارجہ عندلیب عباس نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک امن پسند جماعت ہے اور اس کی قیادت پختہ عزم کے ساتھ امن کے تسلسل کے لئے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کو ترجیح دیتی ہے۔ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت حزب اختلاف کے معاملات کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ کے ساتھ تمام معاملوں کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتی ہے لیکن وہ اسے حل نہیں کرنا چاہتے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن جماعتوں اور جمعیت علمائے اسلام ف سے کہا ہے کہ وہ بات چیت کے ذریع معاملات کو جمہوری طریقہ سے حل کرنے کے لیے آگے بڑھیں جو جمہوری طریقہ ہے۔انہوں نے کہ سابقہ حکومتوں کے دور میں پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) نے قومی دولت کو لوٹا ہے اور اپوزیشن جماعتیں ملک کو بدترین مالی بحران میں چھوڑ کر گئیں۔









