اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کوالالمپور میں آئل اور گیس سیکٹر کی معروف پبلک سیکٹر کمپنی پیٹرونا کارپوریشن کے دفتر کا دورہ کیا اورپیٹرونا کارپوریشن کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا خیرمقدم کیا۔ وزیر خارجہ نے پیٹرونا کارپوریشن میں سی ای او پیٹرونا ایل این جی اظہر یزید جعفر، بزنس ڈویلمنٹ کے سربراہ ثانی زوہیری، ایل …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کاملائیشیا کی کمپنی پیٹرونا کارپوریشن کے دفتر کا دورہ
اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کوالالمپور میں آئل اور گیس سیکٹر کی معروف پبلک سیکٹر کمپنی پیٹرونا کارپوریشن کے دفتر کا دورہ کیا اورپیٹرونا کارپوریشن کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا خیرمقدم کیا۔ وزیر خارجہ نے پیٹرونا کارپوریشن میں سی ای او پیٹرونا ایل این جی اظہر یزید جعفر، بزنس ڈویلمنٹ کے سربراہ ثانی زوہیری، ایل این جی مارکیٹنگ کے سربراہ حیرل فیضی محمد سمیت اعلی حکام سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات کوالالمپور کی بلندوبالا عمارت پیٹرونا ٹاورز میں کارپوریشن کے دفتر میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران پیٹرونا کارپوریشن کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا کہ پیٹرونا کارپوریشن کی دیرینہ خواہش ہے کہ وہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے مگر گذشتہ دس برسوں میں کوششوں کے باوجود اس خواہش کی تکمیل نہیں ہو پائی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، ملائشیا کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اسے وسعت دینے کا متمنی ہے۔ انہوںنے کہا کہ معاشی و تجارتی تعاون کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیٹرونا کارپوریشن توانائی کے شعبے میں کام کرنے والی ملائشیا کی بڑی پبلک سیکٹر کمپنیوں میں سے ایک ہے ہم پیٹرونا کارپوریشن کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اس موقع پر فریقین نے اس سلسلے میں جلد عملی تجاویز کے تبادلے کا بھی فیصلہ کیا۔ وزیر خارجہ کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ سمیت سفارت خانے کے سینیر حکام بھی شریک تھے۔ پیٹرونا کارپوریشن کے حکام نے وزیر خارجہ کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا۔









