اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) باباگورونانک کے 550ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ منگل سے شروع ہو گا۔ ترجمان متروکہ واقف املاک کے مطابق 5 اور 6 نومبر کو بھارت سے سکھ یاتری خصوصی ِٹرین پر پاکستان پہنچیں گے جن کو سخت سیکورٹی میں ننکانہ صاحب جنم استھان لے جایا جائے گا جہاں پر اپنی مذہبی رسومات ادا کریں …
باگورونانک کے 550ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ منگل سے سے شروع ہو گا، ترجمان متروکہ واقف املاک
اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) باباگورونانک کے 550ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ منگل سے شروع ہو گا۔ ترجمان متروکہ واقف املاک کے مطابق 5 اور 6 نومبر کو بھارت سے سکھ یاتری خصوصی ِٹرین پر پاکستان پہنچیں گے جن کو سخت سیکورٹی میں ننکانہ صاحب جنم استھان لے جایا جائے گا جہاں پر اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔ 7 نومبر کو بھارت سے آئے 2500 سو زاہد سکھ یاتری کرتارپور صاحب کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے نارووال جائیں گے ، 8 نومبر کو سکھ یاتری کرتارپور صاحب میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے اس طرح 9 نومبر کو سکھ یاتری کرتارپور صاحب کی افتتاحی تقریبات میں شرکت کے بعد ننکانہ صاحب جنم استھان روانہ ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق10،11 نومبر کو ننکانہ صاحب جنم استھان میں مذہبی رسومات ادا کریں گے اور 12 نومبر کو سکھ یاتری بھوگ آکھنڈ پرتھ صاحب اور نگر کیرتن جنم استھان کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس علاوہ 13، 14 نومبر کو سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد وآپس بھارت روانہ ہوں گے۔









