گورنر پنجاب کا کر تارپور راہداری منصوبہ،پاک بھارت زیر ولائن اور گوردوارا صاحب کر تارپور کا دورہ

120

لاہور۔4 نومبر(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے صوبائی وزیر مذہبی امور واوقاف سید سعید الحسن شاہ بخاری کے ہمراہ کر تارپور راہداری منصوبہ،پاک بھارت زیر ولائن اور گوردوارا صاحب کر تارپور کا دورہ کےا،بھارتی سکھ یاترےوں کے ہمراہ گور نر چوہدری محمدسرور نے بھار ت سے ملکی تاریخی میں پہلی بار گوردوارہ صاحب کیلئے لائی جانیوالی سونے کی پالکی کو بھی نصب کر دیا۔ پر اجیکٹ ڈائر یکٹر کر تار پور راہداری منصوبہ بر یگیڈرعاطف مجید اور ڈی سی ناروال ڈاکٹر وحید اصغرسمیت متعلقہ حکام نے گور نر پنجاب کو بر یفنگ دی، گور نر نے کہا ہے کہ بھارت کے تمام تر بہانوں اور رکاوٹوں کے باوجود پاکستان نے مقررہ مدت کے دوران کر تار پور راہداری منصوبہ کو مکمل کردیا ،آج دنیا بھر کے سکھ پاکستانی قیادت کو اس تاریخی منصوبہ پر خر اج تحسین پیش کررہے ہیں۔پاکستان کو عدم استحکام کر نیوالے اپنے عزائم میں ناکام ہو ں گے، مولانا فضل الر حمن جتنی دیر مر ضی دھر نا دیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں،حکومت آئینی مدت پوری کرے گی اور عام انتخابات2023 ءمیں ہی ہوں گے۔ گور نر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سمیت پوری دنیا کے سکھ یاتریوں کیلئے گورودوارہ صاحب کر تار پور پاکستان کا تحفہ ہے اور 9نومبر کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کرتار پور راہداری منصوبے کے افتتاح کے بعد بھارت سے روزانہ 5 ہزار سکھ یاتری پاکستان آسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے آنیوالے سکھ یاتریوں کو زیر ولائن سے لیکر دربار صاحب تک تمام سہولتوں کا میں نے خود جائزہ لیا ہے ، ان تاریخی اورشاندارانتظامات پر ایف ڈبلیو او سمیت دیگر حکام کو بھر پور مبارکباد پیش کر تاہوں اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے دوٹوک اور اصولی موقف کی وجہ سے بھارت نے مجبوری کے تحت اس منصوبے کو اپنی طرف بھی مکمل کر لیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے در میان آ ج بھی کشمیر کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے کشیدگی برقرار ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کسی جنگ سے نہیں مذاکرات سے ہی حل ہوگا لیکن اگر بھارت جنگ کر نا چاہتا ہے تو پاکستان نے پہلے بھی اس کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور آئندہ بھی منہ توڑ جواب ہی دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کر تار پور راہداری منصوبے کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کو قر یب آنے کا بھی موقع ملے گا مگر دیکھنا ہے کہ بھارت معاملات کو بہتر کر نے میں کتنا سنجیدہ ہے، گور نرچوہدری محمدسرور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران سیاسی سوال کے جواب میںکہاکہ مولانافضل الر حمن کے لوگوں نے آزادی مارچ شروع کر نے سے پہلے ہم سے معاہدہ کیا مگر آج یہ خود معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں لیکن اسکے باوجود اگر وہ دھر نا دینا چاہتے ہیں تو اپنا شوق پورا کر لیں ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں لیکن ایک بات طے ہے کہ ہم کسی کوقانون ہاتھ میں لینے اور امن وامان خراب کر نے کی اجاز ت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف نیب مقدمات کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ان کے بارے میں عدالتیں جو بھی فیصلہ کر رہی ہیں ہم نے پہلے بھی ان فیصلوں پر عملددرآمد کیا ہے اور آئند ہ بھی مکمل عملددرآمد کیا جائیگا۔گور نر چوہدری محمدسرور نے سکھ یاتریوں کیلئے امیگر یشن ،شٹل سروس سمیت دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔