اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں ملائیشیا کے نائب وزیر خارجہ احمد مرزوقی نے عشائیہ دیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، ملائیشیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا اور وزیراعظم ملائیشیا مہاتیر محمد کے دورہ پاکستان نے دوطرفہ تعلقات کو …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں ملائیشیا کے نائب وزیر خارجہ احمد مرزوقی کا عشائیہ
اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں ملائیشیا کے نائب وزیر خارجہ احمد مرزوقی نے عشائیہ دیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، ملائیشیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا اور وزیراعظم ملائیشیا مہاتیر محمد کے دورہ پاکستان نے دوطرفہ تعلقات کو تقویت دی۔ وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر بھارتی دھمکیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اصولی مو¿قف اپنانے اور پاکستان کے نقطہ نظر کی تائید پر ملائیشیا کی حکومت کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماو¿ں کا پاکستان اور ملائیشیا کے مابین تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعت سمیت دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ مسلم ممالک کو درپیش مسائل اور ان مسائل سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران ملاقات اسلامو فوبیا، مسلم اقلیتوں پر جاری جبر و استبداد، مسلم ممالک میں پائے جانے والی غربت اور جہالت، مسلم امہ کی صفوں میں اتحاد کے فقدان جیسے موضوعات بھی زیر بحث آئے۔ فریقین نے تعلیم، نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے، آئی ٹی اور زراعت کے شعبہ میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پرتکلف عشائیہ پر ملائیشین نائب وزیر خارجہ مرزوقی یحییٰ کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں وزیر خارجہ کی آمد پر ملائیشیا کے نائب وزیر خارجہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔









