وہاڑی۔ 4 نومبر (اے پی پی) پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر ( ایم ڈی ) عون عباس نے کہا ہے کہ پاکستان بیت المال ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض میں مبتلا مستحق بچوں کو مفت علاج اور ضروری ادویات فراہم کرے گا۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے شہید عثمان کی والدہ شمیم بی بی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی میں …
پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر نے شہید عثمان کی والدہ شمیم بی بی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی میں شہید عثمان تھیلسیمیا سنٹر کا افتتاح کیا
وہاڑی۔ 4 نومبر (اے پی پی) پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر ( ایم ڈی ) عون عباس نے کہا ہے کہ پاکستان بیت المال ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض میں مبتلا مستحق بچوں کو مفت علاج اور ضروری ادویات فراہم کرے گا۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے شہید عثمان کی والدہ شمیم بی بی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی میں پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام شہید عثمان تھیلیسیمیا سنٹر کا افتتاح کیا۔ ایم ڈی بیت المال نے کہا کہ پاکستان بیت المال ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض میں مبتلا مستحق بچوں کو مفت علاج اور ضروری ادویات فراہم کرے گا۔ عون عباس بپی۔ پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام آج چوتھے پاکستان تھیلیسیمیا سنٹر کا افتتاح وہاڑی میں کر دیا ہے جبکہ اس سے پہلے اسلام آباد، چکوال، اور کوئٹہ میں تھیلیسیمیا کے سنٹرز کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہدایت پر وہاڑی سنٹر کا نام تھیلیسیمیا کے مرض کی وجہ سے وفات پانے والے محمد عثمان کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔ آج سے چند ماہ پہلے تھیلسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں عثمان نے تقریر کرتے ہوئے اس مرض کی وجہ سے اپنے 3 بھائیوں کی وفات اور خود اس مرض سے لڑنے کے بارے میں تذکرہ کیا تھا۔ عون عباس بپی۔ ایم ڈی بیت المال نے کہا کہ عثمان معاشرے میں تھیلسیمیا سے بچاو¿ سے متعلق آگاہی پھیلانا چاہتا تھا اور پاکستان کو تھیلسیمیا سے پاک دیکھنا اسکا خواب تھا۔ صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے عثمان کی وفات پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے وہاڑی میں عثمان کے نام پر تھیلسیمیا سنٹر بنانے کی ہدایات جاری کیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی مدینہ جیسی فلاحی ریاست کے خواب کو پورا کرنے کا یہی طریقہ ہے کہ ملک کے ہر کونے میں بسنے والے ہر غریب و نادار لوگوں کی داد رسی کو ان کی دہلیز تک پہنچا یاجائے۔ عمران خان کی تبدیلی کا فلسفہ دراصل آپ عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانا ہے اور جس قدر آپ کو ریاست سے خدمت کی ضرورت ہو اسکو ممکن بنانا ہے۔ خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی کی جانب سے ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے شہید عثمان کی والدہ کو ایک لاکھ روپے نقد پیش کئے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان احمد کاٹھیا، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی ڈاکٹر فاضل ، سیاسی ، سماجی ، کاروباری اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔









