اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کے حوالے سے سکھ برادری کے لئے خیرمقدمی نغمہ جاری کردیا گیا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک اینڈ میڈیا پبلی کیشن کے زیر اہتمام نغمے کے اجراءکے موقع پر موجود تھیں۔ تقریب میں سیکرٹری …
کرتارپور راہداری کے حوالے سے سکھ برادری کے لئے خیرمقدمی نغمہ جاری کردیا گیا
اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کے حوالے سے سکھ برادری کے لئے خیرمقدمی نغمہ جاری کردیا گیا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک اینڈ میڈیا پبلی کیشن کے زیر اہتمام نغمے کے اجراءکے موقع پر موجود تھیں۔ تقریب میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات زاہدہ پروین اور وزارت اطلاعات و نشریات کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ نغمے میں بین المذاہب ہم آہنگی ‘ امن ‘ محبت اور بھائی چارے کا درس دیا گیا ہے۔









