وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو جمیعت علمائے اسلام( جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے کوئی پریشانی نہیں ہے، موجودہ حکومت کو مزید مضبوط کرنے پر ہم مولانا کے شکر گزار ہیں۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو جمیعت علمائے اسلام( جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے کوئی پریشانی نہیں ہے، موجودہ حکومت کو مزید مضبوط کرنے پر ہم مولانا کے شکر گزار ہیں۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن جماعتوں پر اعتماد کر رہے تھے لیکن سیاسی رہنماﺅں اور عوام نے ان کے مارچ کو مسترد کر دیا ہے۔ وزیر اعظم کے استعفیٰ اور نئے انتخابات کے بارے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ جے یو آئی ف کے سربراہ کے تمام مطالبے مکمل طور پر غیرآئینی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی ف کے سربراہ کے ناجائز مطالبات کو کبھی تسلیم نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ان کا اقتدار پر قبضہ کرنے کا خواب پورا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی حکومت کو ریاست کے امور چلانے کا مینڈیٹ دیا ہے اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔