وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈارکی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا جمہوری طور پر منتخب وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ ناجائز ہے، یہ بات واضح ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کسی بھی قیمت پر استعفی نہیں دیں گے۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل …

اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا جمہوری طور پر منتخب وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ ناجائز ہے، یہ بات واضح ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کسی بھی قیمت پر استعفی نہیں دیں گے۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے 2018ءعام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق اپنے تحفظات کے حوالے سے کبھی عدالتوں یا الیکشن کمیشن سے رجوع نہیں کیا۔ عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت نے جے یو آئی کے مارچ کیلئے کوئی رکاوٹیں کھڑی نہیں کیں بلکہ مارچ کے شرکاءکو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کیں۔