پشاور ۔ 5 نومبر (اے پی پی) خیبرپختونخوا میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔ بارشوں کا نیا سلسلہ آج رات سے شروع ہونے کا امکان ہے جو جمعہ تک جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا نے ضلعی انتظامیہ کومراسلہ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے بعض علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی …
خیبرپختونخوا میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مزید خبریں
پشاور ۔ 5 نومبر (اے پی پی) خیبرپختونخوا میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔ بارشوں کا نیا سلسلہ آج رات سے شروع ہونے کا امکان ہے جو جمعہ تک جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا نے ضلعی انتظامیہ کومراسلہ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے بعض علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے ۔ تیزبارشوں ‘برف باری اور ژالہ باری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔








