بین الاقوامی رحمت اللعالمین کانفرنس اتوارکواسلام آباد میں ہو گی

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) حضور نبی پاک ۖ کے یوم ولاد ت کے سلسلہ میں بین الاقوامی رحمت اللعالمین کانفرنس اتوار 10 نومبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہو گی، رواں سال کانفرنس کا موضوع " ریاست مدینہ اور جدید اسلامی ریاست کا تصور تعلیمات نبویۖ کی روشنی میں" رکھا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے کانفرنس کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات کو …

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) حضور نبی پاک ۖ کے یوم ولاد ت کے سلسلہ میں بین الاقوامی رحمت اللعالمین کانفرنس اتوار 10 نومبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہو گی، رواں سال کانفرنس کا موضوع ” ریاست مدینہ اور جدید اسلامی ریاست کا تصور تعلیمات نبویۖ کی روشنی میں” رکھا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے کانفرنس کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ کانفرنس کے عنوان کے تحت ملک بھر کی یونیورسٹیوں، کالجز، دینی مدارس ، علماء اور مشائخ نے تحقیقی مقالہ جات مقابلے کے بھجوائے ہیں۔ اس کے علاوہ سیرت اور نعت رسول مقبول ۖ پر بھی قومی اور علاقائی زبانوں میں کتب بھی مقابلے میں شامل کی گئی ہیں جن پر اول، دوم اور سوم آنے والوں کے لئے انعامات سے نوازا جائے گا۔ کانفرنس کے افتتاحی سیشن کی صدارت وزیر اعظم عمران خان جبکہ صدر ملکت ڈاکٹر عارف علوی اختتامی سیشن کی صدارت کریں گے۔ کانفرنس میں ملک بھر کی شخصیات، علمائے کرام، مشائخ عظام اور سکالرز کو دعوت دی جا رہی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال کانفرنس میں سعودی عرب، ایران، مصر، عمان، عراق، تیونس اور شام سے علماء اور وفود کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خصوصی طور پر جامع الازہر اور مدینہ یونیورسٹی کے پروفسیرز اور مسجد اقصیٰ کے خطیب کو بھی کانفرنس میں شرکت کے لئے خصوصی طورپر دعوت نامہ ارسال کیا گیا ہے۔