احساس سکالر شپ پروگرام تعلیمی نظام کے استحکام کے لئے اہم اقدام ہے،ماہرین تعلیم

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) ماہرین تعلیم نے احساس سکالر شپ پروگرام کو انڈر گریجویٹ پروگراموں اور ہنرمندی کے شعبہ میں تعلیمی نظام کو مستحکم کرنے کے لئے ایک اہم اقدام قرار دیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری نے ''اے پی پی '' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت احساس سکالر شپ پروگرام کے ذریعے اس بات کو یقینی بنانا چاہتی …

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) ماہرین تعلیم نے احساس سکالر شپ پروگرام کو انڈر گریجویٹ پروگراموں اور ہنرمندی کے شعبہ میں تعلیمی نظام کو مستحکم کرنے کے لئے ایک اہم اقدام قرار دیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری نے ”اے پی پی ” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت احساس سکالر شپ پروگرام کے ذریعے اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ کوئی بھی طالب علم مالی ضروریات کے باعث تعلیم سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والے افراد انڈر گریجویٹ پروگرام سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 4 سالوں میں2لاکھ سکالر شپس اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں صرف ڈگری پر توجہ دی گئی لیکن تعلیم کے معیار کو نظر انداز کیا گیا اب صرف اہلیت پر داخلہ دیا جائے گا اور کم آمدنی والے خاندان کے بچوں کو احساس سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ احساس سکالر شپ پروگرام حکومت کا ایک انقلابی قدم ہے جس کے باعث کم آمدنی والے طلباء کو تعلیمی اداروں تک رسائی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو ان طلباء کے لئے انقلابی قرار دیا جو مالی رکاوٹوں کے باعث اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے تھے۔