ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا سوئٹزرلینڈ کے پارلیمانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ نے ہمیشہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف موثر آواز اٹھائی ہے، مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا بھی نوٹس لے، پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے مابین پارلیمانی روابط کو مزید بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وہ منگل کو سوئٹزرلینڈ کے پارلیمانی وفد کے …

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ نے ہمیشہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف موثر آواز اٹھائی ہے، مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا بھی نوٹس لے، پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے مابین پارلیمانی روابط کو مزید بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وہ منگل کو سوئٹزرلینڈ کے پارلیمانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سوئٹزرلینڈ کے پارلیمانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں مختلف ممالک کے سفیروں اور اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلے باہمی اعتماد اور شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے اہم ہیں، پاکستان سوئٹزرلینڈ کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر سوئٹزرلینڈ کے شکر گزار ہیں، مزید سرمایہ کاری کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں۔ سیاحت اور تجارتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سویٹزرلینڈ نے ہمیشہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف موثر آواز اٹھائی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال توجہ طلب ہے۔ سوئٹزرلینڈ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 90 دن کرفیو، صورتحال دن بدن خراب ہو رہی ہے۔ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے مابین پارلیمانی روابط کو مزید بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔