اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) جاپان توانائی سیکٹر میں پاکستان کیلئے جلد خصوصی طور پر تربیتی پروگرام شروع کریگا۔یہ بات ایجنسی برائے قدرتی وسائل و توانائی جاپان کے ڈائریکٹر جنرل ریو منامی نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری متسودا کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔ سیکرٹری وزارت توانائی (پیٹرولیم …
جاپان توانائی سیکٹر میں پاکستان کیلئے جلد خصوصی طور پر تربیتی پروگرام شروع کریگا، ریو منامی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) جاپان توانائی سیکٹر میں پاکستان کیلئے جلد خصوصی طور پر تربیتی پروگرام شروع کریگا۔یہ بات ایجنسی برائے قدرتی وسائل و توانائی جاپان کے ڈائریکٹر جنرل ریو منامی نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری متسودا کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔ سیکرٹری وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن)اسد حیا الدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ریو منامی نے اس موقع پر جاپانی ایجنسی برائے قدرتی وسائل و توانائی اور جاپان سمیت دنیا بھر میں اس ایجنسی کے شعبوں کے بارے میں تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ منامی نے جاپان کی جانب سے ابھرتی ہوئی توانائی و ایل این جی مارکیٹس کیلئے توانائی سیکٹر میں مختلف تربیتی پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ جاپان اس سلسلے میں جلد پاکستان کیلئے مخصوص تربیتی پروگرام کا آغاز کردیگا۔وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے اپنے حالیہ دورہ جاپان کے موقع پر اس تربیتی پروگرام کی استدعا کی تھی۔معاون خصوصی ندیم بابر نے پاکستان کیلئے خصوصی تربیتی پروگرام کو سراہا اور جاپانی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور اسے پاکستانی توانائی مارکیٹ میں انسانی وسائل کے ملازمین کے ہنر میں اضافے کیلئے اسے ناگزیر قرار دیا۔ندیم بابر نے کہا کہ پاکستان ایل این جی مارکیٹ میں جاپانی تجربات سے استفادہ کر سکتا ہے اور پاکستان اس کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔








