مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تھائی لینڈ سے درآمدات میں کمی، برآمدات میں اضافہ

60

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تھائی لینڈ سے درآمدات میں کمی اوربرآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبر تک کے عرصہ میں تھائی لینڈ سے درآمدات کا حجم 198.81 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 43.77 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تھائی لینڈ سے 285.83 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھی۔ مالی سال 2018-19ء کے دوران تھائی لینڈ سے 1.03 ارب ڈالر مالیت کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں درآمدات کی نسبت تھائی لینڈ کو پاکستانی برآمدات میں 90.32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق جولائی سے لیکرستمبر تک کے عرصہ میں تھائی لینڈ کوپاکستانی برآمدات کا حجم 53.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 90.32 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تھائی لینڈ کو 28.17 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ مالی سال 2018-19ء کے دوران تھائی لینڈ کو پاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 223.53 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔