اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) چین کے تعاون سے تیار کردہ سروے شپ بحر مساح کی پاک بحریہ میں شمولیت پر خصوصی وڈیو جاری کردی گئی، پرومو میں بحر مساح کی سمندری شعبے کے لیے اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سمندری علوم کے لیے انتہائی اہم سنگ میل ہے، بحر مساح کا …
چین کے تعاون سے تیار کردہ سروے شپ بحر مساح کی پاک بحریہ میں شمولیت پر خصوصی وڈیو جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) چین کے تعاون سے تیار کردہ سروے شپ بحر مساح کی پاک بحریہ میں شمولیت پر خصوصی وڈیو جاری کردی گئی، پرومو میں بحر مساح کی سمندری شعبے کے لیے اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سمندری علوم کے لیے انتہائی اہم سنگ میل ہے، بحر مساح کا حصول پاکستان کے لیے سمندری تحقیق، معدنیات کی دریافت اور محفوظ جہاز رانی کی طرف اہم قدم ہے۔ جہاز میں جدید لیبارٹریز، نقشہ سازی اور زیرآب تحقیق کے حساس آلات موجود ہیں اس جہاز سے پاکستان میری ٹائم کے دیگر ادارے بھی فائدہ حاصل کریں گے۔ بحر مساح پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات کا عکاس ہے۔








