آئن مورگن نروس نائنٹیز کا شکار، کیویز کے خلاف 9 رنز کے فرق سے پہلی ٹی ٹونٹی سنچری کرنے سے محروم

170

نیپئر ۔ 08 نومبر (اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز آئن مورگن نیوزی لینڈ کے خلاف نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور وہ 9 رنز کے فرق سے پہلی ٹی ٹونٹی سنچری مکمل نہ کر سکے۔ آئن مورگن نے جمعہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 41 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 91 رنز بناکر اپنی ٹیم کی پوزیشن میچ میں کامیابی کے لئے مستحکم بنا دی تاہم وہ صرف 9 رنز کے فرق سے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کرنے سے محروم رہ گئے۔ یہ آئن مورگن کی ٹی ٹونٹی کی کیریئر بیسٹ اننگز بھی ہے۔