حکومت کے خلاف جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت الزامات سے قوم کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا، شیخ رشید احمد

اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناسمجھ سیاستدان مسئلہ کشمیر پر کرتار پور راہداری کے مثبت اثرات کو نہیں سمجھ سکتے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سکھ یاتریوں کے لئے بابا گرو نانک کے جنم دن کے موقع پر بغیر ویزہ کرتار …

اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناسمجھ سیاستدان مسئلہ کشمیر پر کرتار پور راہداری کے مثبت اثرات کو نہیں سمجھ سکتے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سکھ یاتریوں کے لئے بابا گرو نانک کے جنم دن کے موقع پر بغیر ویزہ کرتار پور صاحب آمد کی سہولت سے عالمی سطح پر پاکستان کا امن سے محبت کرنے والا اصل چہرہ متعارف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنمائوں کو یہ بات سمھجنی چاہئے کہ حکومت کے خلاف جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت الزامات سے قوم کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان برصغیر کے وہ واحد راہنما ہیں جن سے برصغیر کی دیگر ریاستوں کے عوام بھی محبت کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے سکھ عوام کے لئے بابا گرو نانک کی 550 ویں سالگرہ پر ایک یاد گار اور قیمتی تحفہ دیا ہے۔