اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایک سال بعد دھاندلی کا واویلا عوام کو گمراہ اور جمہوری نظام کو کمزور کرنے کے سوا کچھ نہیں، مولانا فضل الرحمان عوام سے مسترد ہونے پر ذاتی انتقام کا بدلہ قوم کو ذہنی اذیت سے دوچارکرکے نہ لیں، کارکنان کو یخ بستہ ہواو¿ں کی نذر کرکے …
وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایک سال بعد دھاندلی کا واویلا عوام کو گمراہ اور جمہوری نظام کو کمزور کرنے کے سوا کچھ نہیں، مولانا فضل الرحمان عوام سے مسترد ہونے پر ذاتی انتقام کا بدلہ قوم کو ذہنی اذیت سے دوچارکرکے نہ لیں، کارکنان کو یخ بستہ ہواو¿ں کی نذر کرکے ظلم نہ کریں۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مولانا ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑیں، ”1973ءکے آئین کے تناظر“ میں جمہوریت اور آئینی اصولوں کی پاسداری کریں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات جمہوری عمل کا نام ہے جس کے آپ خود داعی رہے ہیں، مذاکرات کو بے معنی قرار دے کر اپنے ذہن کی کھڑکیوں کوکیوں بند رکھنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ وہم کا علاج لقمان حکیم کے پاس بھی نہیں تھا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا صاحب انتخابات میں اگر دھاندلی ہوئی تھی تو آپ نے صدر کا الیکشن کیوں لڑا تھا، آپ کے صاحبزادے نے ایم این اے کا حلف کیوں اٹھایا تھا اور ایک سال بعد دھاندلی کا واویلا عوام کو گمراہ اور جمہوری نظام کو کمزور کرنے کے سوا کچھ نہیں۔








