چین میں 120کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی خودکار میٹرو ٹرین کا کامیاب تجربہ

213

بیجنگ ۔ 8 نومبر (اے پی پی) چین نے تیز رفتار اور کم توانائی کی حامل 120کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی خودکار میٹرو ٹرین کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کی سب سے بڑی ٹرین مینوفیکچرنگ کمپنی سی آر آر سی تنگشن کمپنی لمیٹڈ کے حکام نے بتایا کہ ڈرائیور کے بغیر چلنے والی نئی ٹرین نہ صرف خودبخود چلے گی بلکہ اس کے دروزاے خود بند ہونے یا کھلنے سمیت رکاوٹوں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بھی خود نمٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین میں بیک وقت 2300 افراد سفر کرسکتے ہیں۔ عام ریل گاڑیوں سے کم وزن کی یہ ٹرین سٹیل سے بنائی گئی ہے ہر خودکار میٹرو ٹرین سے سالانہ 4 ملین کلوواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔کمپنی کے پروڈکٹ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر کے ڈیزائنر کاﺅ زیکیان نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ خودکار میٹرو ٹرین سے اس شعبہ میں جہاں چین کی بین الاقوامی مسابقت میں بہتری آئے گی وہیں اس سے مسافروں کو بہترین سفری سہولیات حاصل ہونگی۔