نیپیئر ۔ 8 نومبر (اے پی پی) ٹاپ آرڈر بلے باز ڈیوڈ میلان نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ کی جانب سے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے یہ اعزاز جمعہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میں حاصل کیا۔32 سالہ ڈیوڈ میلان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 48 گیندوں پر سنچری بنائی جس میں 6 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے، وہ 103 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ ایلیکس ہیلز کے بعد وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنانے والے انگلینڈ کے دوسرے بلے باز ہیں۔