شہبازشریف کی جانب سے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست موصول ہوئی، وزارت داخلہ اپنی سفارش مجاز اتھارٹی کے سامنے رکھے گی،ترجمان وزارت داخلہ

اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کو شہبازشریف کی جانب سے 8 نومبر کو نواز شریف کا نام صحت کی ناسازی اور بیرون ملک علاج کے لئے ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست موصول ہوئی، وزارت داخلہ اپنی سفارش تمام حقائق اور متعلقین کے موقف سامنے رکھ کر مجاز اتھارٹی کے سامنے رکھے گی۔ جمعہ کو ایک بیان …

اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کو شہبازشریف کی جانب سے 8 نومبر کو نواز شریف کا نام صحت کی ناسازی اور بیرون ملک علاج کے لئے ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست موصول ہوئی، وزارت داخلہ اپنی سفارش تمام حقائق اور متعلقین کے موقف سامنے رکھ کر مجاز اتھارٹی کے سامنے رکھے گی۔ جمعہ کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ وزارت داخلہ نے یہ معاملہ نیب کو ریفر کیا ہے۔ شریف خاندان کی جانب سے نیب کو بھی درخواست کی گئی ہے۔ شریف میڈیکل سٹی لاہور سے نواز شریف کی صحت کی رپورٹ طلب کر کے میڈیکل بورڈ سے ان کاموقف حاصل کرنے کے لیے دے دی گئی ہے۔ درخواست کی حساس نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت داخلہ کی جانب سے تمام ضروری اقدامات بر وقت لئے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ اپنی سفارش تمام حقائق اور متعلقین کے موقف سامنے رکھ کر مجاز اتھارٹی کے سامنے رکھے گی۔