اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد کی زیر صدارت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور سرمایہ کاری میں اضافہ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، سیکرٹری تجارت سمیت وزارت تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کےلئے کاروبار شروع کرنے کےلئے …
مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کی زیر صدارت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور سرمایہ کاری میں اضافہ سے متعلق اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد کی زیر صدارت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور سرمایہ کاری میں اضافہ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، سیکرٹری تجارت سمیت وزارت تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کےلئے کاروبار شروع کرنے کےلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے پر بات چیت کی گئی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو مضبوط کیا جائے گا، ایس ایم ایز کی ترقی ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایز آف ڈوئنگ بزنس رپورٹ میں پاکستان نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 28 درجے ترقی کی۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار شروع کرنے میں مزید آسانیاں پیدا کرکے سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔








