وزیراعظم عمران خان سے سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا گرمجوشی سے مصافحہ

کرتار پور ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان جب کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سکھ یاتریوں کے درمیان پہنچے تو انہوں نے گرمجوشی سے وزیراعظم کا استقبال کیا اور اپنے مقدس مقام تک باسہولت اور آسان رسائی کی فراہمی کیلئے حکومت پاکستان اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ …

کرتار پور ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان جب کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سکھ یاتریوں کے درمیان پہنچے تو انہوں نے گرمجوشی سے وزیراعظم کا استقبال کیا اور اپنے مقدس مقام تک باسہولت اور آسان رسائی کی فراہمی کیلئے حکومت پاکستان اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر بھارت سے آئے ہوئے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ بھی یاتریوں میں شامل تھے جنہوں نے گرمجوشی وزیراعظم عمران خان سے مصافحہ کیا اور منموہن سنگھ نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا کہ ان کی ذاتی دلچسپی سے سکھ برادری کو اپنے مقدس مقامات تک رسائی میں مدد ملی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ، وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار اور سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔

مزید خبریں